جہاز کے بقایا جات کی ادائیگی تک جہاز روکے رکھیں گے،وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی

33

اسلام آباد۔8ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ جہاز کے بقایا جات کی ادائیگی تک جہاز روکے رکھیں گے،بدھ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کراچی کے ساحل پر جہاز پھنسا تھا اسی دن کہہ دیا تھا کہ نکال لیں گے۔ اب جہاز کو روک لیا گیا ہے جب تک جہاز کے انسپکشن اور بقایا جات نہیں دیے جاتے جہاز روکے رکھیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ساحل پر جہاز پھنسا اور نکالا گیا ، یہ پہلا جہاز ہے جو پھنسا اور نکل گیا،  پوری دنیا میں قانون ہے کہ جب جہاز پھنسے تو وہی کمپنی نکالتی ہے، یہ جہاز نہیں باج ہے جس میں پچاس کنٹینر تھے۔علی زیدی نے کہاکہ جہاز کے کپتان نے کوئی ایمرجنسی کال نہیں کی، جب کپتان نے بتایا کہ جہاز پھنس گیا ہے، سب سے پہلے جہاز سے سو ٹن ڈیزل نکالا گیا ، جہاز کا ریڈار ، اے بی ایس اور انجن بھی کمزور تھا۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے واضح کیا کہ جب تک جہاز کے انسپکشن اور بقایا جات ادا نہیں کیے جاتے جہاز روکے کررکھیں گے۔