بہاولنگر،08ستمبر(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا علی الصبح اچانک دورہ کیا. انہوں نے صفائی، نکاس آب کے کام اور فراہم کرنے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی. انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے متعلقہ افسران و سٹاف جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر کام کریں.انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسرن و سٹاف کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ وہ ریلیف حاصل کرسکیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی آفس روڈ میں صفائی، سیوریج کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔