خطے کا امن و استحکام ہماری ترجیح ہے، ‏افغانستان کو انسانی بحران سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

7

اسلام آباد۔10ستمبر  (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان میں نئی حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، عالمی برادری کو افغانستان کی معاونت کیلئے آگے بڑھنا ہو گا ،موجودہ صورتحال میں افغانستان کو تنہا چھوڑنے کے مضمرات شدید نوعیت کے ہو سکتے ہیں، افغانستان کا معاشی بحران کسی کے مفاد میں نہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ افغانستان کیلئے وسائل کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے۔