خیرپور،14ستمبر(اے پی پی):خیرپور میں نوناری گوٹھ کے قریب ناکے کی وصولی پر ٹریکٹر ٹرالی مالکان اور ناکہ عملے میں تلخ کلامی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی مالکان کا شادی شہید لنک روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم سے بااثر ناکہ مافیہ زبردستی 8 روپے فی ٹن کے بجائے 40 روپے فی ٹن کے حساب سے وصول کر رہے ہیں ٹریکٹر ٹرالی کے اخراجات زیادہ ہیں ہم سے 8 روپے فی ٹن وصول کئے جائیں مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا نوٹس لیکر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔