خیرپور؛ ایس ایس پی ظفر اقبال کی ڈی ایس پی آفس ٹھری میرواھ آمد، عوام کے مسائل سنے ، حل کرنے کیلئے احکامات جاری کیے

69

خیرپور،15ستمبر(اے پی پی): ایس ایس پی ظفر اقبال ملک نے ڈی ایس پی آفس ٹھری میرواھ میں عوام کے مسائل سنے اور حل کرنے کے لیے احکامات جاری کئے، ایس ایس پی کی آمد پر عوام کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا  اور ایس ایس پی کو سندھی ثقافت اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔

ایس ایس پی ظفر اقبال نے عوام کے مسائل سنے اور بروقت حل کرنے کے لیے متعلقہ ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے۔معززین اور عوام کی جانب سے ضلع خیرپور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئیں حالیہ کارروائیوں اور امن و امان کی فضا مستحکم رکھنے کے لیے اٹھائے گئے  پولیس کے اقدامات کو سراہا اور بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ ڈی ایس پی آفیس ٹھری میرواھ میں آنے کا مقصد غریب عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر سننا اور حل کرنا ہے،میں ہفتہ میں ایک دن ڈی ایس پی آفیس میرواھ آونگا اور عوام کے ساتھ درپیش مسائل سن کر حل کرونگا،عوام کے ساتھ ملکر جرائم کا خاتمہ کرینگے۔