دوشنبے،17ستمبر(اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے دوسرے روز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آج دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور پاکستانی سفیر بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد وزیراعظم تاجکستان کے صدارتی محل جائیں گے جہاں تاجکستان کے صدر کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسیننے کہا کہ افغانستان کی صورتحال میں تاجکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، آج کا دن بہت اہم ہے، وزیراعظم کی خواہش ہے کہ تاجکستان اور پاکستان، افغانستان کے مختلف نسلی دھڑوں کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔