دکھ اور رنج کے اس لمحے ہندوستان نے کشمیریوں کے زخم پر نمک چھڑکا، ہندوستان کا دیا گیا یہ زخم ہم کبھی نہیں بھولیں گے،مشعال ملک

78

اسلام آباد ۔2ستمبر  (اے پی پی):حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ سید علی گیلانی کا مشن جاری رہے گا،دکھ اور رنج کے اس لمحے ہندوستان نے کشمیریوں کے زخم پر نمک چھڑکا۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ ہندوستان کا دیا گیا یہ زخم ہم کبھی نہیں بھولیں گے،ہندوستانی عوام کیا اپنے پیاروں کی موت بھول گئی ؟۔ مشعال ملک نے کہا کہ زندگی میں بھی سید علی گیلانی کو قید میں رکھا گیا۔سید علی گیلانی کی موت بھارتی قید میں ہوئی۔مشعال ملک نے مزید کہاکہ ہندوستان نے سید علی گیلانی کی آخری وصیت بھی پوری نہ ہونے دی،انہوں نے وصیت کی تھی کہ انہیں شہداء کے قبرستان میں دفنایا جائے۔