ملتان ،14 ستمبر(اے پی پی ): ڈی پی او لودھراں عبدالروٴف بابر اور ایس ڈی پی او دنیا پور بھی شریک ہوئے عوام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی
آر پی او کی سنگین مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی اور سنگین مقدمات میں ہونے والی پیش رفت بارے دریافت کیا قتل ، اغوا، ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات کو جلد حقائق پر یکسو کرنے کی ہدایات جاری کی اور سائلین کی درخواستوں کو سنا اور موقع پر ہی انصاف فراہم کرنے کا حکم جاری کیا آر پی او نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور افسران کے درمیان خلیج کو کم کرنا ہے سید خرم علی نے کہا کہ حکومت کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔