مظفرگڑھ،24 ستمبر(اے پی پی):ریسکیو 1122 نے بلی کے بچے کو ریسکیو کر کے پرنالے سے نکال لیا،ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کی بستی سیٹھاری والا کے ایک گھر کے پرنالے میں بلی کا بچہ پھنس گیا،پرنالہ کنکریٹ کی دیوار میں ہونے کے باعث گھر والے کوشش کے باوجود بلی کے بچے کو پرنالے سے نہ نکال سکے،اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر اینڈ ریسکیو وہیکل نے موقع پر پہنچ کرChipping Hammer کی مدد سے بلی کے بچے کو بحفاظت ریسکیو کر کے گھر والوں کے سپرد کر دیا ہے۔