اسلام آباد،29ستمبر (اے پی پی): سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جاپان کے سفیر کونینوری ماتسودا نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ جاپانی سفیر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اے ایف کیطرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت کو سراہا۔
ایئر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں فضائی افواج کے مابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔











