میرپورخاص ( اے پی پی) سندھ ھائی کورٹ میرپورخاص بئنچ کے قیام کے سلسلے میں ضلعی بار میرپورخاص کی جانب سے مسلسل 12 ویں ہفتے کو بھی احتجاج جاری رہا.احتجاج میں رکن سندھ اسیمبلی و رکن سندھ بار کونسل ایڈوکیٹ نند کمار گوکلانی، رکن سندھ بار کونسل ایڈوکیٹ میر نعیم ٹالپور، پاک سرزمین پارٹی کے وفد گورننگ باڈی کے ضلعی ارکان وسیم کھوکھر، محمود عباسی، عدنان ملک لیڈیز ونگ کی رکن فرحانہ باجی اور عدنان میوو نے خصوصی شرکت کی. ھائی کورٹ بئنچ کے قیام کے لیئے جاری احتجاجی کیمپ میں ضلعی بار ایسو سی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ میر.پرویز اختر ٹالپور ، نائب صدر ایڈوکیٹ چودہری آصف، جرنل سیکریٹری ایڈوکیٹ مسعود لغاری ، سینئر وکلاء دوست محمد کولاچی، خان محمد پھنور، شوکت راہموں خواتین وکلاء یڈوکیٹ نصرت میانو، ایڈوکیٹ.نوشین پہوڑ ایوان صحافت میرپورخاص کے کوئک رسپانس ٹیم سے نامور صحافی فلک شیر، ایوان صحافت ٹی وی نیوز کے ایڈیٹر طارق پھنور، وکلاء سیاسی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی. احتجاجی کیمپ میں موجود سیاسی سماجی پارٹیوں کے رھنماؤں وکلاء نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ وزارت قانون، سپریم کورٹ اور ھائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے ڈویزن ھیڈ کواٹر اور ملک کے انتہائی پسماندہ ڈویزن میرپورخاص میں فوری ھائی کورٹ کی بئنچ قائم کی جائے۔