سکھر،13ستمبر(اے پی پی): اتحاد برائے خواتین رائے دہندگا ن (جذبہ گروپ ) سکھر،عورت فاونڈیشن، ساوتھ ایشیاء پارٹنرشپ کے تحت جمہوریت اور بااختیار عورت جذبہ پروگرام کے تحت مختلف یوسیز کی خواتین ورکرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میڈم غزالہ انجم، نرگس شیخ، غلام ذہرہ سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی ۔
اجلاس میں شریک خواتین نے ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ خواتین کو سیاست میں اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا اور اگر خواتین اپنا کردار ادا نہیں کریں گی تو ان کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوتی رہے گی، خواتین کی تقدید صرف ووٹ کے زریعے ہی تبدیل ہو سکتی ہے، شرکاءکا مزید کہنا تھا کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ غریب خواتین کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کریں تاکہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ کام کر کے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلا سکے۔
پراجیکٹ آفیسر جذبہ پروگرام عورت فاونڈیشن سکھر میڈم غزالہ انجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں 100فیصد خواتین میں سے 44فیصد خواتین نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہے لیکن ان میں سے 50فیصد خواتین اور بعض میں شرح 15فیصد کم ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کر پائی ہیں اور 85فیصد خواتین ووٹ کا حق ادا نہیں کر سکی ہیں انتخابی عمل میں خواتین کیلئے مختص پولنگ اسٹیشنوں کی کمی ، خواتین اسٹاف کا نا ہونا اور کئی علاقوں میں سیاسی، مذہبی جماعتوں و دیگر عناصروں کے مختص پولنگ اسٹیشن کا نا ہونا ہے، خواتین ان سب مسائل کی وجہ سے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں ہیں قومی دھارے میں خواتین ووٹ کا ہونا بے حد ضروری ہے۔