سکھر؛مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی ضمانت میں 28ستمبر تک توسیع

30

سکھر،15ستمبر(اے پی پی):  مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے انکی ضمانت میں 28ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

واضح رہے کہ اعجاز جکھرانی اور ان کے ساتھیوں کےخلاف ایک ارب روپے کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں دوالگ الگ نیب ریفرنسز اس وقت سکھرکی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں جن میں مشیر جیل خانہ جات ضمانت پر ہیں۔