سکھر؛ شہیدفوجی جوان محمد سلیم خان کی آخری آرام گاہ پر لوگوں کا رش، دعا و قرآن خوانی

35

سکھر،06ستمبر(اے پی پی): شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے،شہید فوجی جوان محمد سلیم خان کی آخری آرم گاہ پر دعا وقرآن خوانی، علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات، معززین شہر، اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پرلوگوں کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے میں افوج پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے اور ہم افواج پاکستان کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف افواج پاکستان کا  آپریشن مکمل طور پر کامیاب ہے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے پاکستانی عوام کو اپنی فوج پر ناز ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی کیلئے انہوں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے،  پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ شہید جوان محمد سلیم اگست 2020 میں وزیرستان آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ میں شہید ہوگیا تھا۔