سکھر،20 ستمبر(اے پی پی): ریلوے حکام کے مطابق پیرکی صبح ملتان سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی ایک بوگی روہڑی کے قریب ٹریک سے اتر گئی تھی جس کی وجہ سے ڈائون ٹریک بلاک ہوگیا تھا، چند ہی گھنٹوں کے اندرٹریک کا مرمتی کام مکمل کرکے ٹریک بحال کردیا گیا ہے اور ٹرینوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی ہے۔ حادثہ میں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا ہے ۔