سکھر،02ستمبر(اے پی پی ):پولیس کی سکھربس ٹرمینل پر کارروائی، بڑی تعداد میں مضر صحت چھالیہ،پان پراگ اور گٹکا پکڑلیا، 2 منشیات فروش گرفتار کرلیے۔
ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی عبدالستار پھل کی قیادت میں پولیس نے بس ٹرمینل پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے بڑی تعداد مضر صحت چھالیہ،پان پراگ اورگٹکا پکڑ لیا ہے۔ کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش عبداللہ اور جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔