سکھر : صحافی اجے لالوانی قتل کیس ،انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی

36

سکھر،15ستمبر(اے پی پی): صحافی اجے لالوانی قتل کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت ہوئی ، صالح ٹاؤن کمیٹی کے سابق چیئرمین عنایت شاہ، وائس چیئرمین احسان شاہ سمیت آٹھوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ گرفتار پانچ ملزمان کو سینٹرل جیل سکھر سے عدالت لایا گیا۔کچھ دیر سماعت جاری رہنے کے بعد سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔