سکھر،10 ستمبر(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جاوید احمد کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کاکورونا ویکیسنیشن نہ کروانے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔دکانداروں کے کرونا ویکیسنیشن کارڈ چیک کئے گئے، کورونا ویکسین نہ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے 30 سے زائد دکانوں کو سیل کردیا۔
افسران نے شہریوں سمیت دکانداروں کو وارننگ ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد ویکسینیشن کروائیں، کسی کو بھی بغیر ویکسین کروائے کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے، کورونا ویکسین نہ کروانے والوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جائے گا۔
اے ڈی سی ون عدنان راشد ، اے سی نیو سکھر نعمان افضل اعوان ،اے سی سٹی رانا عمر ،مختیار کار سٹی بابر بلو ،،مختیار کار نیو سکھر انیس الرحمن و دیگر افسران نے نیو سکھر کے مختلف سپر اسٹورز، تجارتی مراکز اور سکھر سٹی کے علاقے گھنٹہ گھر،رشنا موبائل مارکیٹ ،گلیمر موبائل مارکیٹ ،شہید گنج بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز کے دورے کئے۔