سکھر: مقامی سطح پر جانوروں کی افزائش میں مثبت اضافہ سندھ حکومت کا مشن ہے ، صوبائی وزیر لائیواسٹاک اورفشریز

34

سکھر۔14ستمبر(اے پی پی )صوبائی وزیر لائیواسٹاک اور فشریز انجینئر عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر جانوروں کی افزائش میں مثبت اضافہ سندھ حکومت کا مشن ہے ، مقامی سطح پر مصنوعی طریقے سے بیج رکھا جائے تاکہ مال مویشی پالنے والوں کی آمدن میں اضافہ ہو اور وہ دودھ، گوشت سمیت دیگر اشیا کو بہتر طریقے سے مارکیٹ میں لاسکیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مقامی ہوٹل میں سیمینارکے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گیا۔

 صوبائی وزیر لائیواسٹاک اور فشریز انجینئر عبدالباری پتافی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر مال مویشی پالنے والوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے مقامی سطح پر جانوروں کی افزئش میں مثبت اضافہ کرنے کے سلسلے میں سندھ حکومت اور لائیو اسٹاک و فشریز کا مشن ہے کہ ان مقامی سطح پر مصنوعی طریقے سے بیج رکھا جائے تاکہ مال مویشی پالنے والوں کی آمدن میں اضافہ ہو اور وہ دودھ، گوشت سمیت دیگر اشیا کو بہتر طریقے سے مارکیٹ میں لاسکیں۔

صوبائی وزیر انجینئر عبدالباری پتافی نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے سکھر اور گھوٹکی سمیت دیگر اضلاع میں ویکسین مہم چلائی جائے گی جس سے جانوروں میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر سندھ میں دیگر صوبوں کے جانور زیادہ لائے گئے جبکہ صوبے کے جانوروں کا تناسب بہت کم تھا جو لمحہ فکریہ ہے، پاکستان میں جانوروں کی افزئش ، ویکسین اور دیگر مقاصد کے لئے صحیح طریقہ کار پر عمل نہیں ہورہا ہے جس کا تدارک کرنے کے لیے سندھ حکومت اور لائیو اسٹاک و فشریز نے پروگرام شروع کیا ہے جس سے مال مویشی پالنے والوں کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا۔