سکھر: پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام کارکنان اور شہروں کی بڑی تعداد نے شہداءافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے ریلی نکالی گئی

27

سکھر۔06ستمبر(اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے زیر اہتمام کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شہداءافواج پاکستا ن کو خراج تحسین پیش کرنے اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں پی ٹی آئی نادرن سندھ سکھر ریجن کے جنرل سیکریٹری مبین خان جتوئی کی ہدایات پر ملٹری روڈ تا سکھر پریس کلب تک یوم دفاع پاکستان ریلی نکالی اور پاک افواج زندہ باد ، پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے گا پاکستان کی فلگ شگاف نعرے بازی کی۔

 شرکاءریلی نے ہاتھوں میں شہداءافواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تحریری بینرز سمیت پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی کی قیادت پی ٹی آئی سٹی سکھر کے صدر منورحسین چوہان ، عبدالعزیز ابڑو ،کاشف قاضی ،داوا خان،بلال سومرو ،صباءبھٹی و دیگر رہنما کر رہے تھے شرکاءریلی نے شہداءافواج پاکستان سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 1965 کی جنگ کو یاد رکھے یہ قوم سرفروشوں کی قوم ہے جن کے جوش و جذبے کے سامنے گولہ بارود کچھ بھی نہیں ، ہم سر تو کٹا سکتے ہیں لیکن وطن عزیز کی سلامتی اور اسکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے دشمنوں کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔