سکھر ،12 ستمبر (اے پی پی): پنو عاقل کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ جاری ہے ،جہاں 2 امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی رکاوٹ کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی ، جبکہ ایک وارڈ میں پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
امیدوار محمد یعقوب عرف منیر مہر آزاد ہے جبکہ ریٹائرڈ میجر احمد علی سومرو کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔
پولنگ سٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ پولنگ سٹیشن کے احاطے کے باہر پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستے کے اہلکار تعینات ہیں، ای سی پی رینجرز کے انچارج افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے چکا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق انتخابی عمل کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔