سکھر:  کمشنر شفیق احمد مہیسر ، ڈی سی  خیرپور راجہ طارق چانڈیو   کا سول ہسپتال کا دورہ

56

سکھر،15ستمبر(اے پی پی): کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسر اور ڈپٹی کمشنر خیرپور راجہ طارق چانڈیو سول ہسپتال پہنچے اور ایمرجنسی وارڈ ، کورونا ویکسینیشن سینٹر ، نئے تعمیر شدہ آئی سی یو یونٹ کا معائنہ کیا۔

کمشنر سکھر شفیق احمد مہیسر نے کہا کہ حکومت سندھ خیرپور ضلع کے لوگوں کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہسپتالوں کو تمام سہولیات فراہم کررہی ہے تاکہ مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

 اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ او اور سول ہسپتال کی ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ حفظان صحت کا خاص خیال رکھتے ہوئے اسپتال میں ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی یو یونٹ کے تعمیراتی کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 دورے کے دوران کمشنر سکھر نے اسپتال انتظامیہ سے انکو درپیش مسائل کی بابت بھی دریافت کیا۔

اس موقع پر ڈی ایچ او محمد حسین ابڑو ، پرنسپل کے ایم سی ڈاکٹر اسد اللہ مہر، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر خالدہ سومرو ، ڈاکٹر فرخ بھنبرو بھی موجود تھے۔

اے پی پی /اطہراللہ /قرۃالعین