ملتان،14 ستمبر(اے پی پی) شہر کی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے سیاسی و انتظامی قیادت کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان، سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ضلع کی مخلتف سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں اراکین اسمبلی زین قریشی، سلیم لابر، واصف راں، طارق عبداللہ، واصف مظہر راں، معاون خصوصی جاوید اختر انصاری بھی شریک ہوئے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے اس خطے کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں اور کہا صحت و تعلیم کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا عزم ہے، کڈنی سینٹر میں ٹرانسپلانٹ کا کامیابی سے آغاز ہوچکاہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رول آف بزنس منظور ہوچکے ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے اس خطے میں ترقی کا سفر تیز ہوگا، اراکین اسمبلی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ضلعی محکموں کو بھرپور معاونت فراہم کریں اور کہا امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے پولیس اقدامات کرے۔
ندیم قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے تحت قومی تعمیر نو کے محکمے کارکردگی دکھائیں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے پلیٹ فارم کو مزید فعال بنائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا اراکین اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور کہا کڈنی سینٹر کی توسیع کیلئے ڈی ایچ کیو بلڈنگ سمیت مخلتف آپشن زیر غور ہیں عامر کریم خاں نے کہا سیوریج اور صفائی کے معاملات میں بہتری لائی جارہی ہے اور کہا رواں سال سو فی صد فنڈز کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
سی پی او نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کو مثالی بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں صرف کررہے ہیں۔
منیر مسعود مارتھ نے کہا کہ چوری و ڈکیتی اور منشیات فروشی کیخلاف خصوصی فوکس ہے۔