سیالکوٹ،20ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کی پانچوں سیٹوں پر جیت کر اتحاد فاؤنڈرز گروپ نے کلین سویپ کر دیا۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کمیشن کے مطابق ایس سی سی آئی کی عمارت میں پیر کوہونے والی پولنگ میں اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے عدنان یوسف ، عامر مجید شیخ ، چودھری جہانگیر رشید ، نعیم یوسف اور شعیب امتیاز کارپوریٹ کلاس سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر منتخب ہوگئےہیں۔