سید علی گیلانی نے ساری زندگی حق و صداقت کا علم بلند کیا، کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

11

اسلام آباد۔2ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ وزیر داخلہ نے حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے ساری زندگی حق و صداقت کا علم بلند کیا، کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، ساری زندگی کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کی، انکی تدفین کے موقع پر بھارت نے عوام کو روکنے کیلئے کرفیو کی صورت حال پیدا کی، سید علی گیلانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے ۔