جلالپورپیروالا، 14 ستمبر(اے پی پی ):سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ملتان، شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امسال کپاس کے نمائشی پلاٹوں سمیت جن کاشتکاروں سے بائیو پیسٹی سائیڈزکا استعمال کیا ہے، ان کی ابتدائی چنائیوں میں ہی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔ انہوں نے کہا کہ سالہاسال سے سفید مکھی اور گلابی سنڈی کیخلاف ایک ہی کیمسٹری کی زہریں استعمال کرنے سے ان کیڑوں میں قوت مزاحمت پیدا ہوچکی تھی جس کوختم کرنے کیلئے پلانٹ ایکٹریکٹس کا استعمال کرایا گیا،اس سے نہ صرف کیڑوں کیخلاف قوت مزاحمت ختم ہوئی ہے بلکہ زرعی زہروں کے کم استعمال کی وجہ سے لاگت کاشت میں بھی واضح کمی سے کاشتکاروں کے شرح منافع میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ آئندہ 2سے3 ہفتے گلابی سنڈی سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے کاشتکار کپاس کے آخری ٹینڈے کے کھلنے تک فصل کی بہتر نگہداشت میں کسی قسم کی سستی نہ برتیں کاشتکار جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق بوٹینیکل ایکسٹریکٹس اور کیمیائی زہروں کے سپرے شیڈول پرعملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ گلابی سنڈی کے ساتھ ساتھ سفید مکھی کو بھی کنٹرول کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کیلئےکپاس کا بیج تیار کیلئے کاشتکار ترجیحاً پودے کی درمیان والی پھٹی استعمال کریں کپاس کی چنائی صبح 10بجے سورج کی روشنی میں کریں بیج کیلئے چنائی صرف صحتمند کھلے ٹینڈوں سے کی ۔