سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر سے ناروے میں پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری قونصلر جاوید مشتاق کی ملاقات‎‎

43

اسلام آباد،29ستمبر  (اے پی پی):سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر سے ناروے میں پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری قونصلر  جاوید مشتاق نے ورچوئل ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے پاکستانی ہائی کمیشن ناروے اور سرمایہ کاری بورڈ کے درمیان قریبی اشتراک کار کی اہمیت پر زور دیا اور سرمایہ کاری کی حکمت عملی 23-2020 کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے کہا کہ حال میں متعارف کرائی جانے والی حکمت عملی قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کیلئے مرتب کی گئی ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔