شریف خاندان کی طرح پھوٹ پڑ چکی ہے اور اس کے تمام بیانیے بری طرح سے پٹ چکے ہیں: فیاض الحسن چوہان

8

لاہور،9 ستمبر(اے پی پی):سردار عثمان خان بزدار دھیمے مزاج کے باصلاحیت دیانت دار اور خاموشی سے مسلسل عوامی خدمت پر یقین رکھنے والے وزیر اعلی ہیں صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے ان خیالات کا اظہار 90 شارع قائد اعظم پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی طرح پھوٹ پڑ چکی ہے جبکہ ن لیگ کئی دھڑوں میں بٹ چکی اور اس کے تمام بیانیے بری طرح سے پٹ چکے ہیں بزدار اور شہباز کا موازنہ کیا جائے تو صاف دکھائی دیتا ہے کہ ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے جبکہ بزدار حکومت نے نہایت مشکل حالات میں شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخی ترقیاتی منصوبے بنائے اور عوام کی خدمت کی ان کا کہنا تھا کہ 56 ارب کے آڈٹ پیرا کو بنیاد بنا کر اپوزیشن کئی روز سے بیان بازی کر رہی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ موجودہ دور میں صرف ایک برس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 25 ارب روپے کی خطیر رقم کی ریکوری کرکے خزانے میں جمع کروائی ہے۔