ضلعی انتظامیہ کا ترقیاتی منصوبوں کیلئے اراضی کے حصول کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

16

ملتان13 ، ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لینڈ ایکوزیشن اور کمرشلائزیشن سمیت ریونیو معاملات فوری نمٹائے جائیں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں کمرشلائزیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے اجلاس میں فلائی اوورز سمیت مخلتف منصوبوں کیلئے اراضی ریٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر نے کہا مارکیٹ کے رجحان کے مطابق اراضیوں کے سرکاری ریٹس مقرر کئے جائیں۔عامر کریم خاں نے کہا  لینڈایکوزیشن کے عمل کو مکمل کرکے اراضی متعلقہ محکوموں کے حوالے کی جائے۔اور کہا شاہراؤں اور بائی پاسز سمیت میگا پراجیکٹ جاری ہیں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ کمیٹی نے مخلتف منصوبوں کیلئے اراضی کے سرکاری ریٹس کا تفصیلی جائزہ لیاپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ضلع بھر میں چھاپے جاری ہیں ۔

سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں سیل،2 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں ٹیموں کی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ضلعی ٹیموں نے بطور خاص پولٹری ریٹس اور گھی کی قمیتوں کو چیک کیا ہے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر منڈیوں اور ہول سیل پوائنٹس کی بھی چیکنگ کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کیلئے کنٹرول ریٹس لاگو کئے ہیں اور کہا مصنوعی قلت پیدا کرکے مہنگائی کرنے والے کسی معافی کے حق دار نہیں عامر کریم خاں نے کہا کہ عوام سرکاری نرخوں سے زائد فروخت پر فوری شکایت درج کرائیں اور کہا گراں فروشی سے متعلق شکایت 0800-02345 پر درج کرائی جاسکتی ہے۔