ملتان،13ستمبر(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ضلع بھر میں چھاپے جاری و ساری ہیں۔
سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں سیل،2 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں، ضلعی ٹیموں نے بطور خاص پولٹری ریٹس اور گھی کی قمیتوں کو چیک کیا، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر منڈیوں اور ہول سیل پوائنٹس کی بھی چیکنگ کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت کیلئے کنٹرول ریٹس لاگو کئے ہیں اور کہا مصنوعی قلت پیدا کرکے مہنگائی کرنے والے کسی معافی کے حق دار نہیں، عوام سرکاری نرخوں سے زائد فروخت پر فوری شکایت درج کرائیں اور کہا گراں فروشی سے متعلق شکایت 0800-02345 پر درج کرائی جاسکتی ہے۔