طالبان مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اب افغانستان دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہو گا، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ہمایوں اختر خان

18

لاہور 1 ستمبر (اے پی پی): مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف ہمایوں اختر خان نے سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجاز چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ہم سب مدت سے خواجہ سعد کو جانتے ہیں جب انھیں اپنی ہار دکھائی دے جائے تو انتخاب سے پہلے ہی اپنی جیت کا شور مچانے لگ جاتے ہیں۔ اسی طرح جب دھاندلی کا شور کرتے ہیں تو سمجھ لیں انھوں نے خود دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ جعلی ووٹوں کے ماہر خود بتائیں کہ انتخابات کیسے جیتتے رہے ہیں۔ ہمایوں اختر خان نے افغانستان کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کی سمت درست ہے ان کی جائز طرز حکمرانی کو دنیا بھی قبول کرے گی۔ اب یقیناً افغانستان کی سر زمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہوگی۔