عارفوالا یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں رینجر انسپکٹر محمد رضوان شہید کی یادگار پر تقریب

18

  عارف والا ،06 ستمبر (اے پی پی ):یوم دفاع پاکستان کے سلسلہ میں گیارہ ونگ رجمنٹ پنجاب کے رینجرز انسپکٹر محمد رضوان شہید کی یادر گار پر فائیو ونگ ستلج رینجرز رجمنٹ کے دستے نے کرنل احتشام الحق  کی قیادت میں پھولوں کی چادر چڑھائی  ۔ سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی گئی  رینجر انسپکٹر محمد رضوان شہید کی یادرگار پر منعقدہ تقریب میں اہلخانہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فائیو ونگ ستلج رینجرز رجمنٹ کے کرنل احتشام الحق نے کہا کہ پاکستان کا ہر محب وطن فرد اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہر دم کوشاں ہے  ہمیں محمد رضوان شہید اور اپنے شہداء پر فخر ہے کہ انہوں نے وطن عزیز کی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے خود کو ہمیشہ کے لئے امر کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ 56 واں یوم دفاع پاکستان پر ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ ملک کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نوچ لیں گے  1965 والا جذبہ آج بھی ہم میں زندہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں  ملک کا بچہ بچہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لئے جذبہ حب الوطنی لیے تیار کھڑا ہے۔