عمران خان نے عوام کی خاطر نیک نیتی سے مٹی کو ہاتھ لگایا ہے تو سونے میں تبدیل ہوگی، ڈاکٹر شہباز گل

50

اسلام آباد۔9ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی ڈاکٹر  شہباز گل  نے کہا ہے عمران خان نے عوام کی خاطر نیک نیتی سے مٹی کو  ہاتھ لگایا ہے تو  سونے میں  تبدیل ہوگی ۔ وزیراعظم عمران خان عوام کے مفاد میں جس مٹی میں ہاتھ ڈالتے ہیں تو سونا بن جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کو  میٹرو بس اور اورنج ٹرین دی گئی  جس پر 2سالانہ 12 ارب روپے سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ قرضوں کی قسطیں الگ اد ا کرنی پڑتی ہیں۔