عوام کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

29

وہاڑی ، 14 ستمبر(اے پی پی ):عوام کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی نے دفتر پولیس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے شہریوں کی شکایات/مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلیفون  ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے  میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

 ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے مزید کہا کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے، شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔