کراچی،11ستمبر (اے پی پی):آج قائد اعظم محمد علی جناح کا 73واں یوم وفات ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ قائد اعظم اکادمی کی جانب سے ان کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ڈائریکٹر اکادمی زاہد حسین ابڑو نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج قائد اعظم کا مرثیہ نہیں بلکہ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے ان کے اقوال پر ہمیں عمل کرنے کی ضرورت ہے مشاعرے میں خالد معین ،راشد نور ، ڈاکٹر حنا امبرین ،آفتاب مضطر اور اجمل سراج جیسے معروف شعرا نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے قائد اعظم کو نذرانہ عقیدت پیش کیا مشاعرے کی صدارت معروف بزرگ شاعر انور شعور نے کی تھی۔