لاہور،21 ستمبر(اے پی پی ): صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت لاہور میں گندم کی آئندہ فصل کی پیداواری حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لئے پہلے اجلاس کا انعقاد ہوا۔صوبائی وزیر زراعت نے اس موقع پر گندم کی آئندہ فصل کے پیداواری اہدا ف کو یقینی بنانے کے لئے کاشتکاروں کو فیلڈ سٹاف کی راہنمائی میں جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے اور بوائی کے موقع پر کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی کی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے گندم کی بوائی کے موقع پر کاشتکاروں کو نہری پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) کو محکمہ آبپاشی کے حکام سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کی بوائی کے موقع پر وہ خود مانیٹرنگ کریں گے۔