لاہور، ستمبر 12(اے پی پی): صوبائی دارالحکومت کے لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ میں 10، 10 وارڈز کی 20 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔لاہو کی 20 نشستوں پر کل 268 امیدوار مدمقابل ہیں۔ لاہور کنٹونمنٹ میں 110، والٹن میں 158 امیدوار ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
پولنگ کے اختتام پر پریذائیڈنگ افسران گنتی کے فوراً بعد نتائج کا اعلان پولنگ اسٹیشنز پر کریں گے۔
ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ووٹنگ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولنگ اسٹیشنوں میں اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ غیر مطلقہ افراد کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے پر پابندی ہے۔ پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔