مستونگ 05 ستمبر (اے پی پی ): مستونگ سونا خان چیک پوسٹ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ایف سی کی سونا خان چیک پوسٹ کے قریب سے گزرنے والے ایف سی قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں 3 ایف سی اہلکار شہید جبکہ16 ایف سی اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، آئی جی ایف سی نارتھ محمد یوسف مجوکا اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور شہید اہلکاروں کی مغفرت اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔