مظفرگڑھ :ریسکیو1122 کے تمام اسٹیشنز پر ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر تقریبات اور آگاہی واک کا اہتمام

12

مظفرگڑھ، 11 ستمبر(اے پی پی):ضلع مظفرگڑھ میں ریسکیو1122 کے تمام اسٹیشنز پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر تقریبات اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ریسکیو1122 کے ضلعی دفتر میں تقریب کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کی،تقریب کے شرکاء میں (ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر) اسامہ زیشان خان، (سینئیر اکائونٹنٹ)حفیظ اللّہ خان، اساتزہ کرام، اور بڑی تعداد میں سکولز اور کالجز کے طلباء، سول سوسائٹی کے افراد اور ریسکیورضاکار شامل تھے۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ ریسکیو 1122 جہاں ایمرجنسی صورتحال میں اپنی سروسز فراہم کرتا ہے تو اسکے ساتھ ساتھ ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں میں ابتدائی طبعی امداد سے متعلق آگاہی اور تربیت بھی فراہم کر رہا ہے، جسکا مقصد شہریوں میں ابتدائی طبعی امداد کی تربیت فراہم کرتے ہوئے انہیں اس قابل بنانا ہے کہ وہ کسی بھی حادثہ یا ایمرجنسی کے شکار شخص کو ایمرجنسی سروس کے پہنچنے سے قبل خود سے فوری اور موثر ابتدائ طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے اسکی زندگی کو محفوظ بنا سکیں،

 انہوں نے کہا ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کا یہ ویزن  ہے کہ پاکستان کا ہر شہری ابتدائ طبعی امداد کے حوالہ سے نہ صرف آگاہی رکھتا ہو بلکہ مکمل تربیت یافتہ ہو ۔

اسی سلسلہ میں ریسکو 1122 کی جانب سے (ریسکیو کیڈٹ کورپ) آن لائن ایپلیکیشن کا آغاز کیا گیا ہے جسے ڈائون لوڈ کرنے کے بعد خود کو رجسٹرڈ کرتے ہوئے ابتدائ طبعی امداد سے متعلق عملی مشقوں کی وڈیوز سے نہ صرف تربیت حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپلیکیشن میں موجود آپشن کی مدد سے اپنی صلاحیت کی جانچ بھی کی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر سانس بند ہونے کی صورت میں سی۔پی۔آر کرنے، زخمی ہونے پر مختلف قسم کی پٹیاں کرنے، فریکچر ہونے پر اس حصے کو ساکت کرنے ،بیرونی ٹھوس اشیاءکا گلے میں پھنس جانا، تیزاب یا آگ سے جھلسنے پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تیکنیک سکھائی گئیں،

محفوظ معاشرے کے قیام میں عوام الناس کی دلچسپی اور عملی اقدام کی ضرورت کے پیش نظر آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا اور شہر کے دیگر چوک چوراہوں پر آگاہی پمپفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔