ملتان، 07 ستمبر (اے پی پی ): منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے مچھلی مارکیٹ چوک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا نے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا جبکہ بائی پاس منصوبے کے تحت ( 350) فٹ لائن کو تھرسٹ بورنگ کے ذریعے ڈال دیا گیا ہے۔
ایم ڈی واسا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دو سنکنگ مین ہولز کی تعمیر کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے، اب (1) سنکنگ اور (1) ایڈیشنل مین ہول کی تعمیر کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔
ایم ڈی واسا نے کہا کہ منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مچھلی مارکیٹ چوک منصوبہ مکمل ہونے سے شہری علاقوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔
ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر بھی ہمراہ تھے۔