ملتان، 15 ستمبر(اے پی پی ):شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تین انڈرپاس کے منصوبوں پر سروے کا آغاز ہو گیا ہے ۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے انڈر پاس کیلئے مجوزہ مقامات کا دورہ کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی بھی ٹمبر مارکیٹ منصوبے کی بریفنگ پر موجود تھے، ریلوے افسران و ٹیکنکل محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ گراس منڈی، ٹمبر مارکیٹ، تغلق ٹاؤن میں انڈر پاس بنانے کیلئے سروے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گراس منڈی انڈر پاس کیلئے امسال سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 25 کروڑ روپے رکھے کئے ہیں ، لکڑ منڈی انڈر پاس کیلئے 18 کروڑ،تغلق ٹاؤن انڈر پاس کیلئے 33 کروڑ رکھے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا انڈر پاس منصوبوں کی ٹیکنیکل انسپکشن کرکے حکومت کو بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کا ایک ایک روپیہ انکی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔