ملتان، 18 ستمبر (اے پی پی): ضلع ملتان میں 20 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی افتتاحی تقریب،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا۔
ڈپٹی کمشنرنےکہا 3 روزہ مہم کے دوران ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو قطرے پلانے سےانکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے گھر گھر مہم کامیاب بنائیں گے اور جنرل بس سٹینڈ سمیت عوامی مقامات پر پولیو کیمپ بھی قائم کئے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کو قطرے پلائیں۔
افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی سمیت ضلعی حکام بھی شریک ہوئے۔