ملتان؛عوامی خدمت ریونیو کچہری، عوام کو انکی دہلیز پر سروسز فراہمی مشن ہے، سینئر رکن بورڈ آف یونیو پنجاب بابر حیات تارڑ

37

ملتان، 02 اگست(اے پی پی): سینئر رکن بورڈ آف یونیو پنجاب بابر حیات تارڑ کی عوامی  خدمت ریونیو کچہری کا انعقاد جمعرات کو ہوا۔ بابر حیات تارڑ نے ریونیو سے متعلق شہریوں کی درخواستوں کی شنوائی کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت عوام کو انکی دہلیز پر سروسز فراہمی مشن ہے، ہر ماہ کے آغاز میں ریونیو کچہری کا مقصد ایک چھت تلے شکایات کا ازالہ ہے۔

بابر حیات تارڑ نے کہا کہ دیہی مرکز مال پر بھی ریونیو سے متعلقہ سہولیات فراہم کی گئیں ہیں اور کہا عوامی خدمت ریونیو کچہری کو عوام میں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔ کمشنر نے کہا کہ گزشتہ11 کچہریوں میں 13430 درخواستیں وصول، 13203 حل کی گئیں ہیں اور کہا وزیراعلی پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کورونا ویکسینیشن کا سینٹر بھی ریونیو خدمت کچہری کے باہر قائم کردیا ہے اور کہا کہ ریونیو افسران پورے دن کی سروس ڈیلیوری رپورٹ ایڈیشنل کمشنر ریونیو کو جمع کروانے کے پابند ہیں۔

اس موقع پر کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں سمیت ضلعی حکام  بھی موجود تھے