ملتان؛نیا ہفتہ، نیا عزم، خدمت آپکی دہلیز پروگرام راؤنڈ2 کا آغاز ہو گیا

52

ملتان، 04 ستمبر (اے پی پی): نیا ہفتہ، نیا عزم، خدمت آپکی دہلیز پروگرام راؤنڈ2 کا آغاز ہو گیا ہے،6 ستمبر  تا 17 اکتوبر تک سرکاری دفتر عوام کی دہلیز پر ہونگے۔

 کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت خدمت آپکی دہلیز پروگرام بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ کمشنر نے انتظامی افسران کو عوامی شکایات کے فوری ازالہ کہ ہدایت کی اور کہا کہ شکایت کے حل کے بعد شکایت کنندہ سے رابطہ بھی کیا جائے۔

 کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو انتظامیہ کی کارکردگی نظر آنی چاہیے ۔انہوں نے غلط رپورٹنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ فیلڈ میں رہنے والا افسر ہوں، از خود معاملات چیک کروں گا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔