ملتان؛چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ریسکیو آپریشن، بھیک مانگتے 10 بچے حفاظتی تحویل میں لے لیے

14

ملتان، 03 ستمبر (اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن، بھیک مانگتے 10 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے۔ بچوں کو شہر کے مختلف مقامات سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

 حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 12 سالہ چاند، 12 سالہ اسد اللہ، 12 سالہ علی حسین، 11 سالہ عبدالرحمن، 11 سالہ سمین اللہ، 11 سالہ اسامہ، 12 سالہ حسن،13 سالہ مستقین، 8 سالہ گلاب، 8 سالہ عمر شامل ہیں۔

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی شہر بھر میں بچوں سے گداگری کے خلاف ریسکیو آپریشن اور آگاہی مہم جاری ہے، روزانہ کی بنیاد پر دوران ریسکیو آپریشن بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جا رہا ہے۔

حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے،جن کی لواحقین کی تلاش جاری ہے، لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔