ملتان؛کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاؤن جاری،4 پٹرول پمپ،10 دکانیں اور 2 شوروم سیل

6

ملتان، 11 ستمبر (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کا  کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاؤن جاری، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں چھاپے مارے  اور کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر پٹرول فراہم کرنے والے 4 پٹرول پمپ سیل کر دیا گیا ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 دکانیں اور 2 شوروم  بھی سربمہر کردیے گئے ہیں۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے خانیوال روڈ پر دکانیں سیل کیں ہیں، اے سی صدر عدنان بدر نے 2 پٹرول پمپ سیل،مخلتف دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے ہیں۔ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے 4 دکانیں سربمہر کرکے مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ انسپکشن میں کارروائیاں کی جارہی ہیں، ویکسی نیشن ہدف حاصل کئے بغیر یہ جنگ جیتنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کرونا ایس او پیز پر زیرو ٹالرنسں پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔