ملتان؛ سینئر رکن بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کا دورہ ای خدمت مرکز، سہولیات کا جائزہ لیا

25

ملتان، 03 ستمبر (اے پی پی ): سینئر رکن بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے جمعہ کو یہاں ای خدمت مرکز کا دورہ کیا ،جہاں انہوں  نے ای خدمت مرکز میں فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر بابر حیات تارڑ نے شہریوں سے ملاقات کی اور درخواستوں کی شنوائی کی۔انہوں نے کہا کہ ای خدمت مرکز میں ڈومیسائل،نادرا سروسز سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں ، پرسکون ماحول میں تربیت یافتہ عملہ خدمات کی انجام دہی کیلئے کوشاں ہے۔

 بابر حیات تارڑ نے کہا کہ حکومت پنجاب روایتی سرخ فیتہ کلچر کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ، ای خدمت مرکز جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمت کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں  بھی موجود تھے۔