ملتان،08 ستمبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی کورونا کو شکست دینے کیلئے بھرپور آگاہی مہم،اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے مہم میں شہریوں میں ماسک تقسیم کئے اور ماسک اور سینیٹائزر کے ساتھ آگاہی پمفلٹ بھی دئیے۔
اسسٹنٹ کمشنر کی شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین بھی کرتے رہے اور انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے،عدنان بدر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاک ڈاون یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔