ملتان؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے سیکنڈ شفٹ میں   صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا

29

ملتان، 15 ستمبر (اے پی پی): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے سیکنڈ شفٹ میں بھی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگر نے کہا کہ بازاروں، شاہراہوں اور ملحقہ علاقوں کو  شام کے اوقات میں بھی چمکایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دن 2 بجے سے رات9 بجے تک سیکنڈ شفٹ صفائی آپریشن کرے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹر فخرالسلام ڈوگرنے  کہا کہ سیکنڈ شفٹ کے آغاز کا مقصد شہریوں کو مثبت تبدیلی کا احساس دلانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمشنر ارشاد احمد  اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہر کو صاف کرنے کا ٹاسک دیا ہے ،سیکنڈ شفٹ کا دائرہ کار اگلے مرحلے میں رہائشی علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔