ملتان،3ستمبر(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز وقارالحسن کی سربراہی میں آپریشنز اور لائسنسنگ ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 نمبر مشروبات کے کارخانے پر چھاپہ مار کر 41ہزار لٹر مینگو ڈرنکس، 20 ہزار لٹر ایپل ڈرنکس،6 ہزار ڈرنکس اور 3,500 لٹر مس برانڈڈ مشروبات برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔
اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ کارروائی انڈسٹریل اسٹیٹ شیرشاہ ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، پروڈکشن پر پابندی کے باوجود فوڈ بزنس مالکان غیر معیاری مشروبات بنارہے تھے، مشروبات میں مصنوعی فلیورز، کھلے رنگ کا استعمال کیا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ فوڈ بزنس مالکان کو مشروبات کا معیار بہتر بنانے کےلیے بہتری نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔